Advertisement

چینی اسکینڈل، جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج

منی لانڈرنگ اور چینی اسکینڈل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد کے خلاف مقدمات کا علیحدہ علیحدہ اندراج کیا گیا ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف 109،406اور420 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف بھی کیس درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں

جہانگیر ترین کی 7 ماہ بعد وطن واپسی

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد وطن واپس آ...

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور مسلم لیگ ن کی صدر شہباز شریف ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ایف آئی اےتمام ملزمان کےخلاف منی لانڈرنگ کیس اور چینی سکینڈل میں تحقیقات کررہی تھی۔

Advertisement

ملزمان کے خلاف درج کردہ مقدمات میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version