Advertisement

کشمور واقعہ، انسانیت کی مثال قائم کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش کا اہم بیان

کشمور واقعے میں انسانیت کی مثال قائم کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش کا اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  اے ایس آئی محمد بخش  نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ   تبسم بی بی تھانے پہنچی تو میں نے اسے سنجیدہ  نہیں لیا۔خاتون میرے پیچھے گھر  تک پہنچ گئی اور رونے لگی تو مجھے بھی ترس آ گیا۔

اے ایس آئی نے مزید بتایا کہ  تبسم خاتون کے پاس ملزمان کے سوائے ایک بند نمبر کے کچھ  نہیں تھا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے دوسری بچی فراہم کرنے کی شرط پر میری بیٹی کی رہائی کا کہا ہے۔

محمد بخش نے بتایا کہ   تب میں نے اپنی اہلیہ اور بیٹی سے مدد لینے کا سوچا۔  ملزم کا نمبر کھلنے پر تبسم خاتون اور میری بیٹی نے ان سے گفتگو کر کے ان کی بتائی جگہ پر آنے کی رضامندی ظاہر کی۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ تبسم خاتون رکشے میں  میری بیٹی کے ہمراہ پہلے ہوٹل بعد میں سٹی پارک پہنچے۔ ہم مسلسل ان کے پیچھے بیک اپ اور ملزمان کے تعاقب میں تھے۔ اس طرح ہم نے ملزم رفیق ملک کو جکڑ لیا اور اس کی نشاندہی پر گھر پر چھاپے مارے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version