Advertisement

تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان آج ہوگا

اسکول

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت آج تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز  پیش کرے گی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹی سے متعلق اہم فیصلے آج کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہیں ،جوکہ آج 12 بجے ہو گا۔

وزیر شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ  صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلےہوں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کئ اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز انھوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر  پر  پڑھائی شروع کی جائے۔

شفقت محمود نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزارت تعلیم اور ریڈیو پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ریڈیو کے ذریعے بچوں کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔

Advertisement

شفقت محمود نے بتایا کہ ریڈیو اسکول کے تحت روزانہ 4 گھنٹے تعلیمی مواد نشر کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان پر تعلیمی مواد صبح 10 سے 12 بجے تک نشر کیا جائے گا جب کہ یہ پورے ہفتے دوپہر 2 سے 4 بچے رپیٹ بھی کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا انعقاد وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے دوران ملک کے ہر کونے تک لوگوں کو تعلیم فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اپریل میں وزارت تعلیم اور پی ٹی وی کے اشتراک سے ‘ٹیلی اسکول’ لانچ کیا گیا تھا جس سے تقریبا 80 لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی ای-ایجوکیشن پورٹل شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جس کے ذریعے عوام صرف ایک کلک کے ذریعہ ‘ٹیلی اسکول’ اور ‘ریڈیو اسکول’ کے پروگراموں تک رسائی حاصل کر سکیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version