Advertisement

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا اعلان

 وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کرکےعوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھلے 15 دنوں میں وینٹیلیٹرزپرکورونا کےمریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہواہے،پشاور میں وینٹیلیٹرپر جانےوالےمریضوں کی شرح 200فیصد رہی۔

Advertisement

انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ملتان میں بھی وینٹی لیٹرپرجانیوالےمریضوں کی شرح 200فیصد رہی،کراچی 148،لاہور 114،اسلام آبادمیں 65فیصد مریض وینٹی لیٹر پر گئے۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کرکےعوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے،اگر کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ہم مکمل طور پر لاک ڈاؤن میں جانے پر مجبور ہوجائیں گے اورنتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا واحد ہدف این آراوہے، اپوزیشن این آر او حاصل کرنے میں ناکامی پرلوگوں کی زندگیاں اور معاش کو تباہ کررہی ہے، واضح کردوں کہ اپوزیشن دس لاکھ جلسےکرلے لیکن ان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ میں ایسالاک ڈاؤن نہیں کرنا چاہتا جس سے ہماری معیشت کو نقصان پہنچے۔

واضح رہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) نے آج جلسے کے لئے پشاور میں پنڈال سجالیا ہے، حکومتی اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ  رہنماؤں نے جوشیلے خطاب کے لیے تقاریر تیار کرلیں۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے گزشتہ روز کہا ہے کہ یہ وہی پی ڈی ایم ہے جو سخت لاک ڈاؤن چاہتی تھی، پہلے یہ حکومت پر تنقید کرتے تھے، اب لوگوں کی صحت کے ساتھ لاپروائی کا سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔

وزیراعظم کا  مزید کہنا تھا کہ کورونا پر عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کی جارہی ہے، جلسہ ایسے وقت کیا جارہا جب کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ پی ڈی ایم کے دوغلے پن کی مثال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version