Advertisement

تعلیمی اداروں میں تعطیلات ، آج فیصلہ ہوگا

ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی، جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

 گذشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا کی کچھ حد تک دوسری لہر نظر آرہی ہے، لیکن ابھی تک ایسے حالات نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔

صوبائی وزرائے تعلیم، اعلیٰ حکام اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں

سندھ کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹی گندم خریدنے کی منظوری دیدی ہے، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے 1.4 ایم ایم...

موسم سرما کی تعطیلات ؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورت حال پھر سے بگڑنے...

وزرائے تعلیم کانفرنس میں تین نکاتی ایجنڈا پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

تعلیمی سال اپریل سے اگست منتقل کرنے پر مشاورت ہوگی، آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہےکہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

Advertisement

 پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے ہیں ،ایک دن میں 26 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی جبکہ ایک ہزار302 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

 معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version