عالمی وبا کے وار، اسد عمر نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 دن میں وینٹی لیٹرز پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، 4 ماہ کے بعد پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ گزشتہ 15 دن میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پشاور اور ملتان میں 200 کراچی میں وینٹی لیٹرز پر 148 فیصد مریض بڑھے۔
Increase in covid patients on ventilators in last 15 days: peshawar 200%, multan 200%, karachi 148%, Lahore 114%, Islamabad 65%. Multan and Isb covid ventilators capacity utilization 70%. For political leaders to send a message that corona is not a threat is threatening lives
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 22, 2020
انھوں نے بتا یا کہ لاہور میں 114 اور اسلام آباد میں وینٹی لیٹرز پر 65 فیصد مریض بڑھے، ملتان میں کورونا وائرس مریضوں کے وینٹی لیٹر استعمال میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔
چار ماہ کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں کرونا اموات کی تعداد 50 سے زائد. کل 59 کرونا مرض میں مبتلا افراد جاں بحق ہو گئے. انتہائی ضروری ہے کے قوم یکجا ہو کر پھر سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، تاکہ ہم لوگوں کی صحت کی بھی حفاظت کریں اور لوگوں کے روزگار کو بھی بچا سکیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 22, 2020
انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی، کل 59 کوویڈ کے مریض انتقال کرگئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ کورونا وائرس خدشہ نہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ قوم یکجا ہو کر پھر سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ ہم لوگوں کی صحت کی بھی حفاظت کریں اور لوگوں کے روزگار کو بھی بچا سکیں۔
واضح رہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) نے آج جلسے کے لئے پشاور میں پنڈال سجالیا ہے، حکومتی اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ رہنماؤں نے جوشیلے خطاب کے لیے تقاریر تیار کرلیں۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی پی ڈی ایم ہے جو سخت لاک ڈاؤن چاہتی تھی، پہلے یہ حکومت پر تنقید کرتے تھے، اب لوگوں کی صحت کے ساتھ لاپروائی کا سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا پر عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کی جارہی ہے، جلسہ ایسے وقت کیا جارہا جب کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ پی ڈی ایم کے دوغلے پن کی مثال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News