سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، شبلی فراز
وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے کہ سیاست اور جرم کو الگ...

وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے کہ آج شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبردار پھر اکٹھا ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبردار پھر اکٹھا ہونگے ،اپنی شکست و ریخت اور رسوائی کی وضاحتیں دیں گے۔
آج شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبرداروں کا پھر اکٹھ ہو گا۔اپنی شکست و ریخت اور رسوائی کی وضاحتیں دیں گے۔عوامی وسائل کھانے والے پشیمانی اور ندامت کے بجائے ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 8, 2020
انھوں نے مزید لکھا کہ عوامی وسائل کھانے والے پشیمانی اور ندامت کے بجائے ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔
واضح رہےکہ پی ڈی ایم کا اجلاس آج دن 2 بجے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کرینگے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرینگے ۔
بلاول بھٹوکی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔
اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے پر غور ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ نوازشریف کے بیانیے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کو درپیش صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News