Advertisement

کورونا کے وار، 59 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی ہے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار803 ہے۔

ملک میں کورونا کے3 لاکھ32ہزار974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 42ہزار 115 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد27 ہزار979، خیبرپختونخوا45 ہزار314، سندھ ایک لاکھ 66 ہزار33، پنجاب ایک لاکھ 15 ہزار786، بلوچستان 16 ہزار891، آزاد کشمیرمیں6ہزار316 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں ، جہاں 2 ہزار904افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement

سندھ میں 2 ہزار858، خیبر پختونخوا ایک ہزار339، اسلام آباد291، گلگت بلتستان99، بلوچستان میں 164 اور آزاد کشمیر میں151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہےکہ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔

 حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version