Advertisement

وزیر اعظم نے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان  نے نوجوانوں کے لیے  نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار  نے ملاقات کی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نےکامیاب جوان پروگرام سے متعلق  وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے انہیں کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر  بھی مشاورت کی گئی ۔ کورونا کی بڑھتی صورتحال  کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ زمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم  نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی۔ نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بناناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version