پی ڈی ایم اس حکومت کو گھر بھیجے گی
مسلم لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اس حکومت کو گھر بھیجے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ
انھوں نے کہا کہ نیب نے جس طرح عمران نیازی کی فرمائش پر کیس بنائے وہ مذاق بن گیا ہے، عمران خان ادارے آپ کے ماتحت ہیں، مجھ پر کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔
مسلم لیگی رہنما نے کہا ہے کہ میری وزارت سے 3200 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے جاری ہوئے، مجھ پر 32 روپے رشوت ثابت کردیں میں مجرم ہوں گا۔
انہوں نے مہنگائی اور کرپشن پر مزید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل میں 400 ارب روپے کی کرپشن سامنے آچکی ہے، کوئی نہیں بولتا۔
احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور وزیر ہوابازی کے بیان کی وجہ سے 100 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، پوری ایوی ایشن انڈسٹری بیٹھ گئی، کوئی نوٹس نہیں لیتا۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پر 7 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کریں تاکہ فرد جرم کی تاریخ مقرر کریں، جس کے بعد عدالت نے احسن اقبال پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News