Advertisement

تعلیمی اداروں میں وبا کے مثبت کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 82 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی صحت فیصل سلطان اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں حساس16 شہروں میں کورونا کیسزاور اموات کی شرح میں کورونا سے تعلیمی اداروں پر اثرات اور دیگراقدامات پر غور کیا گیا۔

متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.46 فیصد ہو چکی ہے، این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔

 کورونا کی سب سے زیادہ شرح آزاد کشمیر میں 11.45فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کے پی میں 9.85، سندھ میں 9.63 فیصد، بلوچستان میں 7.73، اسلام آباد میں 8.09 فیصد،گلگت بلتستان میں 5.23 فیصد ہے۔

Advertisement

اجلاس میں بتا یا گیا کہ گزشتہ 2ہفتےکے دوران روزانہ اوسطاً 35افراد جاں بحق ہورہے ہیں، تعلیمی اداروں میں رواں ہفتے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.3 فیصدتک پہنچ گئی جبکہ مجموعی طورپر تعلیمی اداروں میں کیسز کا تناسب 82 فیصد ہوچکا ہے۔

اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافے، تعلیمی سرگرمیوں پر اثرات اور دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔

پنجاب میں زیادہ کورونا کیسز لاہور،ملتان،راولپنڈی،فیصل آباد میں اور سندھ میں بیشتر مثبت کورونا کیسزکراچی اور حیدر آباد سے سامنے آرہے ہیں جبکہ کے پی میں بیشتر کورونا کیسز پشاور،ایبٹ آباد،سوات میں رپورٹ ہوئے۔

میرپورآزادکشمیر،گلگت،اسلام آبادمیں2155مریض اسپتالوں میں ہیں، گزشتہ 2 ہفتوں میں تشویشناک مریضوں کی شرح میں دو گنا اضافہ ہوا جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی کوروناکیسزکی شرح میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version