Advertisement

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کی منظوری

شہباز شریف اور حمزہ شہباز

پنجاب کابینہ نے شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی پیرول پررہائی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیرول پررہائی کی منظوری5روزکیلئے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سمری وزیر اعلی کو بھجوا گئی تاہم حتمی منظوری صوبائی کابینہ نے دی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پانچ روز کے لئے پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی والدہ کی میت پاکستان آنے کی تاریخ معلوم ہونے پر حکومت پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی۔

Advertisement

 وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو 12 دن کے لیے پیرول پر رہائی ملی تھی،ڈپٹی کمشنر صرف بارہ گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کرسکتا ہے، بارہ گھنٹے سے زائد رہائی کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو مکمل طورپر سہولت فراہم کرے گی کہ وہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں مکمل طورپر شریک ہو سکیں۔

واضح رہےکہ دوسری جانب لا ہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی، ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا، سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق تباہی کا سفر جاری ہے، یہ رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے، جی ڈی پی گروتھ 5.8فیصد سے 1.9فیصد پر آگئی، یہی حکومت رہی تو معیشت کا مزید برا حال ہو گا۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کو پیرول پر کل رہا کئے جانے کاامکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف رہائی کے بعد اپنی والدہ کی تدفین اور جنازہ کے مقام کا دورہ کریں گےجس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گےکہ والدہ کی نماز جنازہ رہائش گاہ کے اندر یا شریف میڈیکل سٹی میں پڑھائی جائے ۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف فیملی نے جاتی امراء میں رہائش کا انتظام کر دیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version