گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرکون؟
گلگت بلتستان میں صوبائی اتخابات کی تیاریاں عروج ہیں اور ملک کی...
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئی ہیں اور جوش وخروش بھی قابل دید ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج گیا ہے، پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوااور پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
ایس او پیز پر سختی سے عمل
ووٹنگ کے دوران عالمی وبا کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کیا جا رہا ہے، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ پر سینیٹائزر اور ماسک موجود ہیں، ووٹر ز کو پولنگ بوتھ میں جاتے ہوئے فری ماسک بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ ووٹرز بھی ماسک پہن کر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کے روز بڑی خوشخبری سنادی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان (جی بی) کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہوگا۔
کراچی اور جنوبی بلوچستان کے تاریخی وفاقی ترقیاتی پروگراموں کے بعد اب انشاءاللہ گلگت بلتستان کے لئے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہو گا. آج کے الیکشن کے بعد انشاءاللہ تحریک انصاف کی منتخب گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر علاقے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے #بلے_پہ_ٹھپہ
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 15, 2020
وفاقی وزیر نے لکھا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی منتخب جی بی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر ہیش ٹیگ لکھا کہ بلے پہ ٹھپہ۔
گلگت بلتستان الیکشن، پولنگ کا عمل جاری
گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی کے الیکشن آج ہو رہے ہیں اور پولنگ کا عمل جاری ہے۔
24سے 23 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی ۔
ذرائع کے مطابق 7 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ سوا لاکھ سے زیادہ پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔
مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 9 سو ستانوے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار پچھہتر ہے۔
گلگت بلتستان کے 3 ڈویژن 10 اضلاع پر مشتمل ہیں، گلگت ڈویژن میں گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر کے اضلاع شامل ہیں۔
انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھرپور سیاسی مہم کے بعد آج عوامی رائے کا شدت سے انتظار ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور جی بی اسکاؤٹس شامل ہیں۔
دیگر صوبوں سے 5 ہزار 700 اضافی پولیس نفری بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس گلگت میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمنشر گلکت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلکت بلتستان اسمبلی کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انداز میں کرائے جائیں گے۔
گلگت بلتستان میں آج موسم کا کیا حال ہے؟
گلگت بلتستان میں آج پہاڑوں پربرف باری شروع ہوگئی ہے، استور کےبالائی علاقوں ، میر ملک، رٹو، چیلم اور منی مرگ میں برفباری جاری ہے، زیادہ برفباری ہونے پر پولنگ اسٹاف اور ووٹرزکو مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔
استور میں برفباری اور بارشوں کے باعث رابطہ سڑکیں شدید متاثرہونےکا بھی خدشہ ہے، رابطہ سڑکوں کوبحال رکھنےکیلئے ہیوی مشینری الرٹ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News