وزیر اعظم کا احساس ادائیگی سینٹر کا دورہ

وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کے تحت جولائی تا دسمبر کی ادائیگیوں کی شروعات کے سلسلے میں احساس ادائیگی سینٹر کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو ادائیگی کے نظام میں شفافیت، تحفظ اور بے ضابطگیوں سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ادائیگیوں کے معیار کو بہتر بنانے اور سائبر حملوں کے خلاف تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج سے 70 لاکھ مستحقین کو ادائیگی شروع کردی گئی ہے۔ اب کی بار خواتین کی بینکوں تک رسائی اور اے ٹی ایم سے رقم کی وصولی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔
بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقوم کی وصولی کا آپشن پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ نظام مستحق خواتین کو بدعنوان ایجنٹ اور پیسوں کی کٹوتی کرنے والے ٹولوں کی گرفت سے تحفظ مہیا کرے گا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ احساس کفالت کی ادائیگی مختلف مراحل میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو چکا ہے جس کے تحت 43 لاکھ مستحق خواتین کو ادائیگی شروع ہوگئی ہے۔
ہر وصول کنندہ کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے یہ رقم جولائی 2020 سے دسمبر 2020 کے عرصہ کے لیے ہے۔ یہ 6 ماہ کی مجموعی رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم کو “احساس-ون-وومین-ون-بینک اکاؤنٹ” کا ٹرائل رن بھی دکھایا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے سال سے احساس کفالت سے مستفید ہونے والے افراد کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنی رقم نکلوا لیں،اور اگر چاہیں تو ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ کرسکیں گے۔
پاکستان میں پہلی بار غریب ترین طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے پاس اپنی ادائیگی کو محفوظ کرنے کا اختیار ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News