Advertisement

علامہ اقبال کا یوم ولادت، مزار پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں، اس سے قبل یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی۔

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت ﷲ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

واضح رہےکہ شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔

Advertisement

قوم کےعظیم ترین مفکر، نوجوانوں کوخودی کا درس دینے والےمصور پاکستان اوربیسویں صدی کےعظیم صوفی شاعرعلامہ محمد اقبال کا 143واں یوم ولادت آج قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مصور پاکستان نے اپنی قول وشاعری کے ذريعےقوم کوخواب غفلت سےبیدارکیا۔

 

مزید پڑھیں

حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا یوم پیدائش

شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش...

شاعرمشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر1877کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔

Advertisement

ملت اسلامیہ کو ” لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری “ جیسی آفاقی فکردینے والےعلامہ اقبال نے قانون اورفلسفےمیں ڈگریاں لیں لیکن انہوں نےجذبات کے اظہار کیلئے شاعری کا سہارالیا۔

علامہ اقبال نے اپنےخیالات اشعار کی لڑی میں ایسے پروئے کہ وہ قوم کی آوازبن گئے۔

شاعرمشرق نےاپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ یورپ اورانگلستان میں گزارا لیکن انہوں نے انگریزوں کا طرز رہن سہن کبھی نہیں اپنایا، اپنی شاعری میں علامہ اقبال نےزیادہ ترنوجوانوں کومخاطب کیا، علامہ اقبالؒ کو دوجدید کا صوفی بھی سمجھا جاتا ہے۔

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اُجاگر کیا اور اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا۔

اُن کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نا صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی۔

پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔

Advertisement

یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تقاریری مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں اقبال کے کلام اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version