کورونا کے بڑھتے وار ، وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آ چکی ہے، بڑھتے ہوئے...
ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی، جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آج 11 بجے این سی او سی میں ہوگا۔
صوبائی وزرائے تعلیم، اعلیٰ حکام اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔
اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عالمی وبا کورونا کے تناظر میں اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ وہ اسکولوں کو بند کرنے کے حامی نہیں، تاہم فیصلہ کیا ہوتا ہے آج پتہ چل جائے گا۔
وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News