Advertisement

انتخابات جیت کر گلگت کی تقدیر بدل دیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت انتخابات جیت کر یہاں کی تقدیر بدل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے علاقے غزر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت انتخابات جیت کر یہاں کی تقدیر بدل دیں گے کیونکہ گلگت کے عوام کو سہولیات فراہم کرنا پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو روز گار فراہم کریں گے ، جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا اور ہم ہی شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، بھٹو نے آپ کو ظلم سے آزادی دلائی اور آپ کو آواز دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ سب کو گلگت بلتستان کی آزادی مبارک ہو لیکن یہ آزادی گلگت بلتستان کی عوام نے خود چھینی ہے، گلگت بلتستان کی عوام کو صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی حقوق ملتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے گندم، چینی اور نمک پر سبسڈی کا بندوبست کیا اور انہوں نے ہی ایف سی آر کا خاتمہ کیا تھا، پیپلز پارٹی نے غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے اقدام کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version