Advertisement

پاکستان کیلئے متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر

پاکستان  کے لیے متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی آفر کر دی۔ پاکستان کے متوقع کورونا ویکسین  کے بارے امریکہ سے سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون کی آفر کی ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی آفر سے آگاہ کر دیا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ  پہلے فیز میں متوقع کورونا ویکسین سے مقامی ضرورت پوری کریں گے، دوسرے فیز میں ویکسین دوست و اتحادی ممالک  کے لیے دستیاب ہو گی۔تام پاکستان کو کورونا ویکسین سازی کے عمل میں خوش آمدید کہیں گے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان سے متوقع کورونا ویکسین سازی کے عمل میں تعاون  کے لیے تیار ہیں۔ امریکی کمپنیاں پاکستان سے ویکسین سازی میں تعاون کر سکتی ہیں۔باہمی تعاون سے پاکستانی کمپنیز مقامی طور کورونا ویکسین تیار کر سکیں گی۔

Advertisement

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پاکستانی مشن  نے حکومت کو متعلقہ فریقین سے مشاورت کی تجویز دی ہے جس پر  پاکستان نے کورونا ویکسین سازی کی امریکی آفر پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت صحت اور متعلقہ حکام سے امریکی آفر پر تجاویز مانگ لی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم
عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی
چلاس میں پاک فوج کا ایویکویشن آپریشن
ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی آج خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے، شہباز شریف
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری
Next Article
Exit mobile version