Advertisement

ہم نے جہاں جلسہ کا انتخاب کیا وہیں جلسہ کریں گے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے جہاں جلسہ کا انتخاب کیا وہیں جلسہ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی رکاوٹ جلسہ نہیں روک سکتی،  جلسے کی طرف جا رہے ہیں کارکنوں کے ساتھ روانہ ہوں گے ، جلسہ ہر قیمت پر کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ جو بھی حالات ہو گے قربانی دینے کے کئے تیار ہیں مکمل ڈیرہ ڈالیں گے، جلسہ جمہوری قدروں کے مطابق ہے، انصار ااسلام ہمارے رضا کار ہیں اسکوڈ نہیں ہیں ، یہ خادم ہیں پوری قوم کے خادم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وہ ہمیں بندوق سے ماریں گے ہم ڈنڈو سے ماریں گے ، آصفہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، کوئی رکاوٹ کام نہیں آئے گی ، ہم انشا اللہ نکل رہے ہیں جلسہ گاہ جائیں گے جہاں رکاوٹ ہو گی ہم نمٹیں گے۔

واضح رہےکہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کا معاملہ پر ایکشن لیتے ہوئے حکومت نے اپوزیشن قیادت کو نہ روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Advertisement

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق اپوزیشن قیادت کے راستے سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ حکومت کا ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایات حکومت کی جانب سے دی گئی ہیں۔

 ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق آئی جی پنجاب ازخود فیصلہ نہیں کرتے۔

دوسری جانب مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے پورے ملتان کو قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اگلے ایک گھنٹے میں تمام کنٹینرز ہٹا دیئے جائیں گے، یہ ملک کے لئے فیصلہ کن وقت ہے عوام ساتھ دیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں انتظامیہ سے کہتا ہوں کہ حکومت کے ناجائز احکامات تسلیم نہ کریں ۔  اگر آج ملتان کی سڑکوں پر خون بہا تو ملتان انتظامیہ ساری زندگی کیسز بھگتے گی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ  انتظامیہ اپنے لوگوں کو پیچھے ہٹائیں، ملتان کے عوام ہر قیمت پر گھروں سے باہر نکلیں ، مریم نواز کو ایک بجے شاہ رکن عالم انٹر چینج سے ملتان میں بڑے جلوس کی صورت میں لے کر آئیں گے۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتظامیہ کو درخواست کرتا کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں، ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔انھوں نے کہا کہ  ملتان کے شہری نواز شریف کے بیانیہ کو سپورٹ کرنے کے لئے جلسہ گاہ پہنچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن کٹھ پُتلی حکومت کے خلاف باہر نکلیں، ہم حکومت کے خلاف سر پر کفن پہن کر باہر نکلیں، جلسوں میں ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا، ہم نے آج بھی ایک لاکھ ماسک اور سینٹائزر کا اہتمام کیا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم اب بھی پر امن ہیں، ہمارے کارکنوں پر تشدد ہوا تو بھرپور جواب دیں گے ،اگر رکاوٹیں ہٹانے کے نتیجے میں کوئی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ دار کٹھ پُتلی حکومت ہوگی، ہمارا پروگرام پرامن ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  اگر لاہور کے جلسے میں بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں تو ہمارا رخ مینار پاکستان کے بجائے اسلام آباد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version