Advertisement

باہمت بزرگ پروگرام وزیراعلی پنجاب کا عمررسیدہ افراد کے لیے منفرد قدم ہے

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے ،  اس پروگرام کےتحت65سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کوماہانہ2ہزارروپےملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے دکھوں کا تدارک وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح کے درجنوں منصوبے عوامی مسائل کے تدارک کے حقیقی عکاس ہیں، باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے، یہ منصوبہ عوام دوستی اور احساس کا عملی نمونہ ہے۔

مزید پڑھیں

معمر افراد کےلئے خوشخبری، ایک اور اہم پروگرام کا افتتاح

وزیر اعلیٰ پنجاب نے معمر افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے  ’باہمت بزرگ...

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version