تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر وفاقی...
وزرائے تعلیم نے تعلیمی اداروں میں فوری تعطیلات کی تجویزپیش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے تاہم تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم نے تجویز دی ہے کہ کوویڈ کیسز کنٹرول نہیں ہورہے، تعطیلات کی جائیں ۔
اس ضمن میں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی اور لکھا کہ آج پنجاب میں اسکولوں کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، کورونا کی صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے لئے اگلی میٹنگ 23 نومبرکو ہوگی۔
AdvertisementANNOUNCEMENT:
No decision made on closure of Schools in Punjab today. Next meeting will be on Monday 23rd November, 2020 for further review of the COVID 19 situation. All options are being discussed. No immediate decision for now.— Murad Raas (@DrMuradPTI) November 16, 2020
انھوں نے مزید کہا کہ تمام آپشنزپر غور کیا جارہا ہے، ابھی کوئی فوری فیصلہ نہیں کیاگیا۔
واضح رہےکہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج طلب کی گئی، جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع تھا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News