مزار، سینما اور تھیٹرز بند کرنے کے احکامات جاری

این سی او سی نے سینما اور تھیٹرزفوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا ، جس میں سینما، تھیٹرز اور مزارات فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
این سی اور سی کی جانب سے ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک باہر بیٹھ کر کھانا کھانے اور کھانا گھر لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ زندگی اور روزگار کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے
NCOC has once again recommended to ban all large public gatherings. Rapid increase in positivity requires urgent steps to save lives & livelihoods. Since mid October, when NCC first considered the NCOC recommendation to ban large public gatherings daily cases have nearly tripled
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2020
انھوں نے کہا کہ وسط اکتوبر کے بعد سے روزانہ کے کیسز میں تقریباًتین گنا اضافہ ہوا ہے، این سی اوسی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز اکتوبر میں دی تھی۔
AdvertisementThe national political leadership across the political spectrum needs to demonstrate leadership to send a message to the entire nation for taking preventive steps and follow sop's. Consensus needed in NCC for taking this decision, which has been delayed due to lack of consensus
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2020
اسد عمر نے کہا کہ سیاسی قائدین کووائرس کی روک تھام کےخلاف اقدامات اور ایس او پیز پر عمل کرکےپوری قوم کو ایک پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے ، فیصلےپر عمل کے لئے این سی سی میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

