سی اے اے کا پاکستان آنے والے مسافروں لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
سی اے اے نے وزارت صحت کے فیصلہ پر نیا سفری ہدایات...

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔
جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین برطانیہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں۔
جہانگیر ترین شوگر کمیشن رپورٹ میں نام آنے کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے۔
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، سات سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کاکام ہے الزام لگانا، جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف شفاف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سات ماہ سے زائد عرصہ لندن میں رہنے کے بعد واپس پاکستان آئے ہیں اور وہ شوگر سکینڈل کی رپورٹ میں نام آنے کے بعد لندن گئے تھے۔
یاد رہے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ابھی واپسی کی تاریخ کا تعین نہیں کیا، پاکستان آکر تمام معاملات دیکھوں گا۔
ذرائع کے مطابق ان کی وطن واپسی کی خبریں ایک ایسے وقت میں آئی ہیں جب مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخاب کے تناظر میں اپوزیشن بالخصوص پنجاب کے صوبائی ارکان کی وابستگیاں تبدیل ہونے کی خبریں آرہی ہیں اور اس ضمن میں اپوزیشن حکومتی اقدامات پر الزامات لگاتے ہوئے مسلسل اپنے احتجاج اور اور تشویش کا اظہار کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News