Advertisement

حکومت کی توجہ معاشی بہتری پر ہے، وزیراعظم

معاشی صورتحال

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ معاشی بہتری پر مرکوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام کی تیاری کے حوالے سے اجلاس  ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کا سب سے زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے اور کورونا وباء کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت اور معاشی سرگرمیوں میں استحکام و بڑھوتی دونوں مقصود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ احساس کے دائرہ کار میں ممکنہ حد تک توسیع کی جائے۔

اس سے متعلق اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کی منظوری دے دی ہے تاہم کفالت پروگرام سے سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد چھیالیس لاکھ سے بڑھا کر ستر لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

دوران اجلاس ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وباء کی وجہ سے معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلارت میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر کے ممالک نے وباء کی پیش نظر عوامی فلاح کے لیے معاشی پیکیج دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version