ڈی جی رینجرز سندھ، اداروں کو امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہدایت
رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد...

پاکستان رینجرز سندھ نے سکیورٹی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے موبائل ایپ ’’ایس او ایس الرٹ‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے نئی ایپلیکیشن ’’ایس او ایس الرٹ‘‘ تیار کی گئی ہے،ایک بٹن دبانے پر رینجرز کنٹرول روم بروقت حرکت میں آجائے گا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سیکورٹی صورت حال کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے آئی ٹی کی مدد سے یہ ایپ تیار کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کروڑوں آبادی والے شہر میں تمام لوگوں کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی، ابتدائی مرحلے میں مخصوص سیکٹرز کو یہ ایپلی کیشن فراہم کی جائے گی۔
فی الوقت اسپتالوں، بینکوں، اسکولوں اور کالجز، یونی ورسٹیز، بزنس کمیونٹیز اور دیگر شعبہ جات کو یہ ایپ فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اس ایپ کا مقصد شہر میں انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دے کر مختلف اداروں اور عوام میں سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رینجرز بروقت کارروائی کے ذریعے جرائم کی روک تھام کر سکے گی۔
ایس او ایس الرٹ ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ شدہ ادارہ اور شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آگاہی دی سکتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News