Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرائم کی روک تھام کے لیے رینجرز نے موبائل ایپ متعارف کروا دی

Now Reading:

جرائم کی روک تھام کے لیے رینجرز نے موبائل ایپ متعارف کروا دی

پاکستان رینجرز سندھ نے سکیورٹی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے موبائل ایپ ’’ایس او ایس الرٹ‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے نئی ایپلیکیشن ’’ایس او ایس الرٹ‘‘ تیار کی گئی ہے،ایک بٹن دبانے پر رینجرز کنٹرول روم بروقت حرکت میں آجائے گا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سیکورٹی صورت حال کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے آئی ٹی کی مدد سے یہ ایپ تیار کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کروڑوں آبادی والے شہر میں تمام لوگوں کو یہ سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی، ابتدائی مرحلے میں مخصوص سیکٹرز کو یہ ایپلی کیشن فراہم کی جائے گی۔

فی الوقت اسپتالوں، بینکوں، اسکولوں اور کالجز، یونی ورسٹیز، بزنس کمیونٹیز اور دیگر شعبہ جات کو یہ ایپ فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

ڈی جی رینجرز سندھ، اداروں کو امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہدایت

رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد...

ترجمان رینجرز کے مطابق اس ایپ کا مقصد شہر میں انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دے کر مختلف اداروں اور عوام میں سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رینجرز بروقت کارروائی کے ذریعے جرائم کی روک تھام کر سکے گی۔

ایس او ایس الرٹ ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ شدہ ادارہ اور شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آگاہی دی سکتے ہیں۔

ایمرجنسی کال کی تفصیل سے علاقے میں گشت کرنے والی قریبی موبائل کو آگاہ کردیا جائے گا تاکہ بروقت کارروائی ہوسکے۔
Advertisement
انھوں نے مزید کہا کہ رینجرز دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اداروں اور عوام کے درمیان سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔
عوام بھی کسی بھی واقعے کی اطلاع بروقت رینجرز کو دے کر جرائم کے خاتمے میں ساتھ دیں۔
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر