Advertisement

وزیراعظم کا بچوں کے عالمی دن پر پیغام

imran

وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اسی دن کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی وسائل ہوتے ہیں، بچے قوموں کے مستقبل کی واحد گارنٹی ہوتے ہیں، حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بچوں کی تعلیم،صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہے، حکومت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے کئی پروگرام شروع کیے ہیں، بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن تشکیل دیا گیا، کمیشن میں ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو نمائندگی دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کےلیے زینب الرٹ ایکٹ نافذ کیا گیا، بچوں کی نگہداشت اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2018 نافذ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں بچوں کی تعلیم کوفروغ دینا اورمعذور بچوں کےلیے رابطوں پرتوجہ دینا ہے، قانون کی حکمرانی اور معاشی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں کورونا کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے، عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کےلیے صوبوں اور شراکت داروں سے مل کراقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت ایک ایسی فلاحی ریاست تشکیل دے رہی ہے جہاں شفافیت ہو، تشدد سے پاک معاشرے کی تشکیل اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا خاتمہ ترجیح ہے، پاکستان کا مستقبل ہمارے بچوں کے ساتھ جڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی، عالمی اداروں اوردیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کرایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے بچوں کےلیے بھی ترقی یافتہ اقوام کے بچوں جیسے مواقع دستیاب ہوں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،بچوں کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تعلیم،صحت،تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version