Advertisement

حکومت آزاد ہے لیکن محفوظ بارڈرز پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد ہے لیکن محفوظ بارڈرز پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا ہے جس میں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہوفاقی سطح پر بارڈر کے معاملات کو دیکھنے کیلئے کوئی مرکزی ادارہ موجود نہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں زمینی, ہوائی اور بحری راستوں سے داخل ہونے والے افراد کی تفصیلات ایک جگہ اکٹھا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہغیرقانونی راستوں کی بندش اور سمگلنگ کی روک تھام سے ملکی معیشت کو ایک سال کے دورانیے میں اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

تاہم اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے سرپرستی میں بارڈر مینجمنٹ سسٹم کیلئے ایک خصوصی ڈویژن بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت آزاد لیکن محفوظ بارڈرز پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں کو بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی جائے تاکہ بارڈرز کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں بلخصوص پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version