Advertisement

موجودہ حالات میں اسکولز کب تک کھلیں گے؟ اہم بیان سامنے آگیا

مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اسکولزمزید بند کرنےکی طرف جاسکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ریٹائرمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کے دوران کہا ہے کہ اسکول کھولنا چاہتا ہوں، میں ذاتی طور پر اسکول بند رکھنے کے حق میں نہیں لیکن موجودہ حالات میں اسکولزمزید بند کرنےکی طرف جاسکتےہیں۔

  انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا سے تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے، 4جنوری کوچاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کا مشترکہ اجلاس ہے، اجلاس میں اسکول بند رکھنےکی مدت میں توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آئندہ سال ریٹائرمنٹ چیک براہ راست اساتذہ کےاکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا، اسسمنٹ پالیسی کے تحت 5 ویں جماعت کے امتحان ختم کیے، پانچویں جماعت کےامتحانات میں ٹیچرز نقل کروا رہےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز ایکٹ کابینہ میں منظوری کے لیے جائے گا، پرائیویٹ اسکولز ایکٹ 3 ماہ میں منظور کروایا لیا جائے گا۔

Advertisement

ڈاکٹرمراد راس نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولزرجسٹریشن آن لائن کردیا گیا ہے، 31 ہزار پرائیویٹ اسکولوں نے رجسٹریشن کروادی ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  چائلڈ ایجوکیشن بک لانچ کی ہے، یہ بین الاقوامی معیار کی کتاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version