Advertisement

عمران خان خود این آر او مانگنا چاہ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

قانون سازی

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب خود ہم سے این آر او مانگنا چاہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پہلے استعفیٰ دیں اور پھر وہ الیکشن کی طرف جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مواخذہ کرے کیونکہ سپریم کورٹ بھی آئین کی شق کو تبدیل نہیں کرسکتی  ہے اور نہ ہی صدارتی آرڈیننس سے آئین کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے گھبراہٹ کا شکار ہے لیکن اب ریاستی وڈیرے حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی  نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نہیں ہے یہ ووٹ چوری کرکے آئی ہے ہمارے سر پر مسلط کیا گیا ہے۔

Advertisement

 مسلم لیگ ن کی  نائب صدر نے کہا کہ جب عوامی غصہ، عوامی قہر جاگ اٹھتا ہے تو اس قسم کے انتظامات کار گرثابت نہیں ہوتے اور اگر آپ کو پی ڈی ایم سے فرق نہیں پڑ رہا تو اچانک ایک مہینہ پہلے الیکشن کیوں اناؤنس کرنا پڑا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ان کو یہ سمجھ آ گئی ہے کہ حکومت کے پاس دن تھوڑے ہیں، نااہل ، ناکام حکومت جب عوامی گھیرے میں آجاتی ہے تو اسطرح کےہتھکنڈے پر اتر آتی ہے لیکن آپ جوبھی ہتھکنڈےاستعمال کریں آپ کو گھر جانا پڑے گا اور جلدی جانا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version