Advertisement

شمالی علاقہ جات میں برفباری، سیاحوں کیلئے ہدایات جاری

ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری کے سبب سیاحوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سیاح رات کو سفر نہ کریں، دوران سفر مشکلات سے بچنے کیلئے گاڑی میں چین لازمی رکھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برف کے سبب سڑکوں پر پھسلن سے مقامی افراد اور سیاحوں کو آمدرفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے بچنے کیلئے سیاح گرم کپڑے اپنے ساتھ رکھیں۔

Advertisement

خیبر پختونخوا، شدید سرد موسم کے باعث ایمرجنسی نافذ

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے شدید سرد موسم کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق شدید سرد موسم کی ایمرجنسی میں تمام بے گھروں کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

محکمہ ریلیف کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر بے گھروں کے لیے شیلٹر، دو وقت کا کھانا اور ناشتے کا بندو بست کریں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم کی ایمرجنسی کے تحت عارضی بے گھر افراد کو بھی سہولیات دی جائیں گی۔

Advertisement

خیبر پختونخوا میں شدید سردی کے باعث محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامے کے مطابق ناشتے کے لیے100روپے، دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے فی کس 200،200 روپے مختص کیے گئے ہیں۔

شدیدسرد موسم کی ایمرجنسی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2010ء کے تحت لگائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version