Advertisement

کورونا وبا کی بعد عالمی استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ

بھارت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی بعد عالمی استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں اور پہیں بھارت نے کورونا وبا کے باوجود بھی 80 لاکھ کشمیریوں کو محسور بنا رکھا رکھا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک پر ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کے مباحثہ میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے مطاحثہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 60 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں،جن میں سے 1.4 ملین متاثرین اپنی جانیں گنوا چکے ہیں پاکستان کو بھی کورونا وبا کے باعث بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہون نے کہا کہ دنیا دنیا اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی، اور کورونا عالمی وبائی چیلنج دوسرے دور میں داخل ہو چکا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 66 افراد اس وبا کے باعث لقمہ ء اجل بنے، جبکہ کورونا کے بعد تنازعات نے دوبارہ سے سر اٹھانا شروع کیا ہے، اور عالمی استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

انہوں نے تجویز کیا کہ محاذ آرائی میں کمی، تنازعات کے حل کیلئے، بین الاریاستی سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کرونا وبا کے بعد ہم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مزید بگڑتے دیکھا اور آج 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے محصور بنا رکھا ہے۔

فن لینڈ کے وزیر خارجہ ہاوسٹو اور ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو بھی ’’بعد ازکرونا بین الاقوامی آرڈر ‘‘ کے عنوان سے ہونے والے اس مباحثہ میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version