Advertisement

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

جنگ بندی

لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری جاری،  دفتر خارجہ میں سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کر کہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی سینئر سفارتکار سے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایک احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے چری کوٹ سیکٹر پر 13 دسمبر کو بلااشتعال فائرنگ کی جس سے دو شہری شدید زخمی ہو  گئے ۔

رواں برس بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی 2970  مرتبہ خلاف ورزی کی گئی جس سے 27 نہتے شہری شہید اور 249 زخمی ہوئے۔  بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔بھارتی سفارت کار پر دباؤ ڈالا گیا کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظامات کی پاسداری کرے۔

ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version