
لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری جاری، دفتر خارجہ میں سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کر کہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی سینئر سفارتکار سے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایک احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے چری کوٹ سیکٹر پر 13 دسمبر کو بلااشتعال فائرنگ کی جس سے دو شہری شدید زخمی ہو گئے ۔
رواں برس بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی 2970 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی جس سے 27 نہتے شہری شہید اور 249 زخمی ہوئے۔ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔بھارتی سفارت کار پر دباؤ ڈالا گیا کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظامات کی پاسداری کرے۔
ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News