Advertisement

بی آر ٹی بس سروس جزوی طور پر معطل

پشاور میں بی آر ٹی بس سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی بس تہکال اسٹیشن کے قریب چلتے چلتے رک گئی ، جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔

ترجمان بی آر ٹی کا کہنا ہے کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی ہے اور ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا ہے، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد بس سروس دوبارہ چل پڑے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے تحت چلائی گئی بس سروس میں مسائل کوئی نئی بات نہیں ہیں۔

اس سے قبل بھی ایک بس چلتے چلتے رک گئی تھی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا، بس میں کلچ کا مسئلہ آیا تھا جسے جلد ہی درست کر لیا گیا۔

Advertisement

 

مزید پڑھیں

پشاور، بی آر ٹی سروس کو 38 دن بعد بحال کردیاگیا

پشاور میں بی آر ٹی سروس کو 38 دن بعد دوبارہ بحال...

 

واضح رہتے کہ اس سے قبل بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، گدھا گاڑی سے ٹکرانے کا حادثہ حیات آباد فیز4 فیڈرروٹ پر پیش آیا۔

گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آگئی ، تاہم اس حادثے میں بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version