Advertisement

ڈس انفو کے انکشافات سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ   ڈس انفو کے انکشافات سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں  وزیر اعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ  ڈس انفو کے انکشافات سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا اور  گمراہ کن خبروں کا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہوا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ  پاکستان خطہ میں جمہوریت کے خلاف بھارتی سرگرمیوں کو بے نقاب کرتا رہا ہے۔  بھارتی ریاستی دہشگردی کا ڈوزئیر اقوام متحدہ کو دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بدمعاش بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔  بھارت جعلی خبروں کے نیٹ ورک سے انتہا پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement

ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں ، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ای ویزہ پالیسی گذشتہ ڈیڑھ سال سے نافذ العمل ہے اور ہم ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ای ویزا پالیسی کو مزید فعال بنانے کیلئے وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی جو کہ ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال بنانے کیلئے جامع سفارشات مرتب کرے گی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں ای ویزہ پالیسی گذشتہ ڈیڑھ سال سے نافذ العمل ہے پاکستان ميں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ای ویزہ پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اس پالیسی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی ان تمام پہلوؤں اور عوامل کا جائزہ لے گی جنہیں بروئے کار لا کر ہم ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔

کمیٹی تمام پہلوؤں پر غور و خوض اور مشاورت کے بعد جامع سفارشات کابینہ کی منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کرے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ وزیر خارجہ کی زیر صدارت اس اعلیٰ سطح کی کمیٹی برائے ای ویزہ پالیسی کا پہلا اجلاس وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین نادرہ عثمان مبین نے ای ویزہ کی سہولت اور ای ویزہ کی مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو مفصل بریفنگ دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version