Advertisement

انسداد دہشت گردی عدالت، 6 سال بعد ایئر پورٹ حملہ کیس کا فیصلہ جاری

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6سال بعد ایئر پورٹ حملہ کیس کا بڑا فیصلہ جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے  مقدمے میں نامزد اے پی ایم ایل سندھ کے کنوینیر سرمد صدیقی سمیت 4ملزمان کو بری کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کالعدم تحریک طالبان کے سہولت کاروں پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

بری ہونے والے ملزمان میں ندیم عرف برگر،آصف ظہیر اور عبدالراشد شامل ہیں۔

عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے ملا فضل اللہ ، ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 8مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری  بھی جاری کردیے۔

Advertisement

یاد رہے کہ 8 جون 2014کو ایئر پورٹ پر 10دہشت گردوں نے حملہ کیا  تھا۔ حملے میں سیکیورٹی اہلکار اور ائیر پورٹ ملازمین سمیت 27افراد مارے گئے  تھے۔ مقابلے میں 10دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے  تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے  کے بعد سرمد صدیقی و دیگر کو گرفتار کیا گیا  تھا۔ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی تھی۔ ملزمان نے دہشت گردوں کو لاجسٹک ، اسلحہ اور فنڈ فراہم کیا  تھا۔

ملزم سرمد کے وکیل نے کہا کہ  مقدمے  میں 98میں 39گواہان نے بیانات قلمبند کرائے ۔سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے ۔

عدالت  نے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوشن دہشتگردوں کے سہولت کاروں پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ،ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کردیا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version