Advertisement

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے وزیراعظم پر نیا الزام عائد کر دیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر مافیا اشیاء مہنگی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ مافیا حکومت جان بوجھ کر بحران پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایل این جی کا 122 ارب کا ڈاکا پڑ گیا، پہلے ایل این جی کا بحران پیدا کیا گیا، پھر تاخیر سے آرڈر کیا گیا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ 122 ارب کے ڈاکے پر کون ان سے سوال کرے گا؟ ابھی مزید 25 ارب روپے جنوری میں دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اے ٹی ایمز کے ذریعے مہنگی بجلی گیس فروخت کی جائے گی، ان سے کوئی سوال کرنے والا نہیں ہے۔

Advertisement

ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان میں عوام نے جمِ غفیر دیکھا، اب ان آٹے اور چینی کے چوروں کو ان کے گھر بھیجنا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ بحران صرف اے ٹی ایم کی جیبیں بھرنے کےلیے پیدا کیے جاتے ہیں، 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس، کرپشن، چوری اور ڈاکے کا جواب دینا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version