Advertisement

سعودی وزیر خارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آئندہ ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  جنوری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی کمپنیزکے سربراہوں اور تاجروں کا وفد بھی ہوگا۔ وفد میں کنگ سلمان کے بیٹے سعودی وزیرتوانائی  عبدالعزیز بن سلمان بھی شامل ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری لگانے پر بات چیت کی جائے گی۔سعودی عرب پہلے ہی پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کا وعدہ کرچکا ہے۔

سعودی وزیرخارجہ صدر،وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں  بھی کریں گے۔ملاقاتوں میں  مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement

سعودی وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version