Advertisement

یکساں نصاب تعلیم بہت بڑی کامیابی اور انقلابی قدم ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نصاب وزارت تعلیم کی ایک بہت بڑی کامیابی اور انقلابی قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ریڈیو اسکول کا منصوبہ وزارت اطلاعات اور وزارت تعلیم کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا ہے کہ اس عمل سے  ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی کورونا وبا کی وجہ سے معطل ہونے والے تعلیمی سلسلہ کو بحال رکھا جا سکے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس وقت کرونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، کورونا سے تعلیمی عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم اور وزارتِ اطلاعا نے تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں اور اس اقدامات سے تعلیمی عمل پر وبا کی وجہ سے پڑنے والے منفی اثرات میں کمی واقع ہوگی۔

Advertisement

وزیراعظم نے بتایا ہے کہ ریڈیو اسکول کے اس عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے کیونکہ اس سے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم پہنچانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کو بھی جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور بتایا ہے کہ ٹیلی اسکولنگ کے اقدام سے طلباء کے لئے دس گھنٹے کی نشریات جاری رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version