Advertisement

عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، عوام کی جانوں کیساتھ مزید نہ کھیلے۔

Advertisement

انھوں نے کہاکہ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، جس شہر میں بھی پی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا، دعاگو ہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ نے کورونا ٹیسٹینگ کیلئے ملتان اور رحیم یار خان میں دو نئی بی ایس ایل لیبارٹریز بنانے کی منظوری دی ہے، روزانہ 25 ہزار تک کورونا ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں، کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے،عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں احتیاط کریں، محفوظ رہیں

واضح رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 1 لاکھ 19 ہزار 578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370، بلوچستان میں 17 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version