Advertisement

مساجد کے لیے ایس اوپیز کا جائزہ لینے کا فیصلہ

مسجد

 حکومت نے ملک بھر کی مساجد کے لیے کورونا ایس اوپیز کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چاروں صوبوں کے گورنروں اور علما کی ویڈیو کانفرنس آج طلب کرلی، مساجد کے لیے نئے ایس او پیز بھی تیار کیے جائیں گے۔

ویڈیو کانفرنس میں وفاقی وزیرداخلہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے گورنر کی بھی نفرنس میں شرکت ممکن ہے۔

گورنر پنجاب لاہور سے 15علما کے ہمراہ کانفرنس میں شر یک ہوں گے، اس دوران عالمی وبا کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Advertisement

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ علما سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس اوپیز طے کرے گی، کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت علما کو ساتھ لے کر چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام طبقات کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کورونا سے بچائے، شہری وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپناتے رہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version