Advertisement

وزیر اعظم سے استعفیٰ چھین کر لیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری  کا کہناہے کہ  وزیر اعظم  عمران خان سے استعفیٰ چھین کر لیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری   نے کہا کہ  آج دلاوربٹ کے خاندان سے تعزیت کے لیے آئے تھے۔دلاور بٹ پیپلز پارٹی کا جیالا تھا جو  لاہور کی لاوارث عوام کا نمائندہ بن کر ان کو ہم سے جوڑتا تھا۔

بلاول بھٹو نے  کہا کہ  ہم لاہور کی نئی جنریشن میں پیپلز پارٹی کا جیالے بنائیں گے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  حکومت زمینی حقائق سے واقف نہیں ہے۔ لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی،  کٹھ پتلی وزیر اعظم کے پاس اس کا جواب نہیں ہے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ  وزیراعظم کے پاس عوام کا مسائل کا حل نہیں تو ان کو استعفیٰ  دے دینا چاہیے۔ ہمارے پاس ایسے منصوبے ہیں جن سے عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے مشکل حالات کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا۔ عوام کو بتایا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اب حال یہ ہے کہ آٹا پنجاب کے کسان سے نہیں باہر سے خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کو لانگ مارچ کا اندازہ نہیں ہے۔ لانگ مارچ پر غریب اور بے روزگار عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں چل رہے۔ وزیراعظم کو جانا ہے ،جب ہم اسلام آباد پہنچیں  گے تو ان کو جانا ہے، ہم وزیراعظم سے استعفیٰ چھین کر لیں گے۔ہم آئین کے ساتھ ہےآئین میں ترمیم کا ایک طریقہ کار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ   شہبازشریف سے ملاقات میں اتحاد کی بات پر زور دیا گیا۔ شہبازشریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں غلط خبریں چلائی گئیں۔ ملاقات کے وقت کیمرے لگے تھے اور دیگر لوگ بھی تھے، تعزیت کے ماحول میں زیادہ باتیں نہیں ہوسکتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version