Advertisement

احمد فراز کے نظریات، فلسفے کا بدترین مخالف خود ان کا بیٹا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احمد فراز کے نظریات اور فلسفے کا بد ترین مخالف خود ان کا بیٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیراطلاعات  شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ملک کی ترقی، دفاع اور سلامتی کی بنیادوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہا دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں عمران خان کا نام آئے گا تو کیا یاد آئے گا، احمد فراز صاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہو گی کیونکہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ملک میں جب بھی ووٹ چوری کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا وہ تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج شبلی فراز نے مان لیا کہ عوام کی تابعداری ان کی معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی۔

ہم عوام کے حقوق، ان کی روٹی روزگار، آزادی اظہار واپس لے کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ آج شبلی فراز نے حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دوسرے کو سٹرکوں ‌پر گھسیٹنے کا اعلان کرنے والے آج گلے مل رہے ہیں، مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
چمن سپن بولدک: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version