بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پرآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم ہتھکنڈےاختیار کر رہا ہے۔
Not only that India is employing brutal tactics to alter the demography of IIOJK, it is also fomenting terrorism in Pakistan. It has been running a vicious propaganda campaign against Pakistan for years. Int'l community, EU & UN should take notice of such nefarious activities.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 18, 2020
شبلی فراز نے کہا کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پرجھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں بھی ملوث ہے۔
انہوں نے یورپی یونین،عالمی برادری اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان اقدامات کا نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

