Advertisement

صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء عمر ایوب خان، مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، محمد حماد اظہر، شبلی فراز  سمیت  عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر تابش گوہر، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کو توانائی شعبے  کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر   انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی تابش گوہر اور سیکریٹری توانائی نے بجلی تقسیم کے نظام میں بہتری کے حوالے  سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

Advertisement

وزیر اعظم کو گردشی قرضوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ  قابل تجدید توانائی پالیسی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور سرمایہ کاری کرنے میں  گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ   حکومت نے بروقت اقدامات لیے ہیں جن سے ملک بھر کے گیس صارفین کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے صارفین کو سستی بجلی  فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ   صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر کام جاری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔  تمام سیکٹرز کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر حکومت کی بھر پور توجہ مرکوز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version