Advertisement

وزیر اعظم کی ریاست مخالف این جی اوز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ریاست مخالف این جی اوز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والی این جی اوز پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  کچھ این جی اوز ریاست اور اداروں کے خلاف کام کررہی ہیں۔ کچھ این جی اوز خواتین  اور  اقلیتوں کے نام پر پراپیگنڈہ کررہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ملک مخالف این جی اوز کے شواہد  بھی پیش کردیے گئے۔

Advertisement

وزیراعظم  نے ریاست مخالف این جی اوز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ  ہم نے اپنے ملک کو ٹھیک کرنا اور دشمن عناصر سے پاک کرنا ہے۔ ملک دشمن این جی اوز کی رجسٹریشن فوری منسوخ کی جائیں۔

وزیر اعظم نے پراپیگنڈہ کرنے والی غیر ملکی این جی اوز کے خلاف وزارت داخلہ کو 48 گھنٹوں میں ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version