حکومت لاہور کے جلسے کے بعد ایک دن بھی نہیں رہ پائے گی

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت لاہور کے جلسے کے بعد ایک دن بھی نہیں رہ پائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کل غور سے لاہوریوں کو دیکھا ہوگا، کل کوئی کرسی نہیں لگائی تھی، لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل پورا لاہور شہر باہر تھا اور اب آپ کو پتا چل گیا ہوگا کہ لاہور کا جلسہ نہیں رکے گا اور عمران خان کوبھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ عوام کی طاقت اب نہیں رکے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا اور فیصلہ کن جلسہ ہوگا، اُس دن پورا پاکستان عمران خان کو پیغام دے گا کہ وہ اب گھر جائیں، عمران خان کے کرائے کے ترجمان کل کے بعد رات کو سو ہی نہیں سکے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کرائے کے ان ترجمانوں نے اپنے بیگ اٹھانے ہیں اور ملک سے فرارہوجانا ہے، ووٹ چور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اب لاہور کے عوام نکلیں گے اور ان کو آخری دھکا دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

