Advertisement

ن لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے آنا شروع

مسلم لیگ ن کے ارکانِ اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانے شروع کر دیئےہیں.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے لاہور سے ایم این اے افضل کھوکھر، ایم پی اے سیف کھوکھر نے قیادت کو استعفے بھیج دیئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا سے ایم این اے حامد حمید اور رانا منور غوث نے استعفے بھیج دئیے ہیں۔

بصیر پور سے ایم پی اے افتخار چھچھر نے بھی استعفیٰ بھیج دیا۔

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم این از اور ایم پی از نے اپنے استعفے بھیجنے شروع کر دیئے ہیں

Advertisement

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی کی جانب سے اپنے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سے ابھی استعفے طلب نہیں کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ابھی تک استعفوں کی ہدایات جاری نہیں کیں لیکن جب فیصلہ ہوا تو سب مستعفی ہوں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استعفے سنجیدہ آپشن ہے اور اس کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس میں اجلاس آج مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version