Advertisement

وزیر اعظم کی اپنے معاون خصوصی کو سپریم کورٹ کو بلین ٹری منصوبوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم

وزیر اعظم  عمران خان نے اپنے معاون خصوصی  ملک امین اسلم کو سپریم کورٹ کو بلین ٹری منصوبوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  بلین ٹری سونامی منصوبوں سے متعلق عدالت عظمیٰ کے احکامات پر حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان  کے  دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر  معاون خصوصی ملک امین اسلم کی  ان سے مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کو بلین ٹری منصوبے سے متعلق پوری تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بلین ٹری کے تمام منصوبوں  کے بارے میں آگاہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ  اعلیٰ عدالیہ کو نئی نسل کی فکر ہے،جو انتہائی خوش آئند ہے۔ عدالت عظمٰی کی ہدایات کی روشنی میں بلین ٹری منصوبہ زیادہ بہتر ہوگا۔

Advertisement

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ  ملک امین اسلم بلین ٹری منصوبے سے متعلق آج شام پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version